حلف نہیں احتجاج، سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا اعلان

حلف نہیں احتجاج، سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا اعلان

اتحادی جماعتوں کے اراکین کا کل حلف نہ اٹھانے کا بھی اعلان
حلف نہیں احتجاج، سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

 

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) جے یو آئی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی نے کل 24 فروری کو سندھ اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج  بوگس الیکشن کے خلاف ہے جو مکمل طور پر پرامن ہوگا، احتجاج میں رخنہ ڈالنے کی ہر مذموم کوشش کو ناکام بنایا جائیگا، آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے پانچوں جماعتوں کی دس رکنی مشاورتی کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔

جی ڈی اے سندھ کے چیف کوآرڈینیٹر صدرالدین شاہ راشدی، جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا راشد محمود سومرو، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا۔ 

قبل ازیں جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بوگس الیکشن کے خلاف مختلف تجاویز سامنے آئیں، جس پر مشاورت کے بعد پانچوں اتحادیوں کی دس رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو آئندہ کا روڈ میپ تیار کریگی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ چھینے گئے عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک پرامن احتجاج جاری رہیگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر الدین شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج بوگس الیکشن کے خلاف ہے الیکشن میں ووٹ کے نام پر نوٹ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہیں جب ضرورت پڑے گی وہ فرنٹ پر آئیں گے ہماری احتجاجی تحریک کی قیادت پیر صاحب پاگارا کررہے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر صفدر علی عباسی کا کہنا تھا کہ ہم فراڈ الیکشن کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کررہے ہیں ہم نے جامشورو اور مورو میں کامیاب دھرنے دئیے عوام نے بوگس الیکشن کے نتائج مسرد کردئیے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جی ڈی اے، جماعت اسلامی، جے یو آئی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم حقیقی کل 24 فروری کو دن 11 بجے سندھ اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے یہ پانچوں جماعتوں کا مشترکہ اعلان ہے ایم کیو ایم حقیقی بھی ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جہدوجہد پُرامن ہے کہیں بھی ایک پتھر نہیں لگا ہے ہم قانونی اور آئینی احتجاج کی طرف جارہے ہیں ہم نئے الیکشن کی طرف جائیں گے ہمارے ارکان کل حلف نہیں لیں گے۔

ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ کل کے بعد دوبارہ بیٹھیں گے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کل جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے ارکان بھی حلف نہیں لیں گے۔ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم جی ڈی اے سے اظہار یک جہتی کے تحت  کل حلف نہیں لیں گے، ہمارے ارکان بعد میں حلف لیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بندر بانٹ سے سیٹیں تقسیم کی گی ہیں جو مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں اس پورے الیکشن کو یرغمال بنایا گیا ہے ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں احتجاج کا دائرہ بڑھا رہے ہیں۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے تمام ڈویژن میں ڈاکا ڈالا گیا اور الیکشن چوری واردات ہر جگہ ہوئی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں حافظ نعیم الرحمن نے کلمہ حق بلند کیا۔ میئر کے الیکشن میں بھی ڈاکہ ڈالا گیا تھا یہ الیکشن نہیں فراڈ تھا۔ ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے بات نہیں ہوسکتی ہے سندھ کے وسائل کو یہ تقسیم کررہے ہیں سندھ کو ریاست بنایا جارہا ہے اس کو کسی کی ریاست نہیں بننے دیں۔ گے پورے سندھ میں 22 ایم این اے کی سیٹیں ہماری ہیں سندھ ہائی کورٹ کبھی گئے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے الیکشن کمیشن مینڈیٹ کی چوری میں شامل ہے یہ آئین سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ان تینوں پارٹیوں کی اجتماعی قبر بنے گی ہم آخری سیٹ کی چوری کی واپسی تک آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اس موقع پر علامہ راشد محمود  سومرو کا کہنا تھا کہ پورے سندھ کے کارکنان سے کہتا ہوں تمام کارکنان کراچی کے لیے روانہ ہو جائیں ہم نے فی الحال باقی پلان کینسل کیے ہیں ہم احتجاجی پراسس کو آگے ملکر لیکر چلیں گے۔ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں مریم نواز ، اور بلاول بھی ہمارے ساتھ تھے اگر سپریم کورٹ پر احتجاج ہوسکتا ہے تو سندھ اسمبلی کے باہر بھی احتجاج ہوسکتا ہے، ہم نے جنازے اٹھائے ہیں اگر کوئی راستہ روکے گا اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔ 

اجلاس میں مسرور خان جتوئی، لیاقت جتوئی،  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سید غوث علی شاہ، سردار عبدالرحیم،علامہ ناصر محمود سومرو، علی پلھ، آغا تیمور پٹھان، عالمگیر خان، عرفان اللہ خان مروت،  ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سمیت دیگر شامل تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!