ہم نے افغانیوں کو نہیں بلکہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ہم نے افغانیوں کو نہیں بلکہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے
ہم نے افغانیوں کو نہیں بلکہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Webdesk

|

18 Mar 2026

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ کابل میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا۔ ہم نے افغانیوں کو نہیں بلکہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں انہیں تو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!