حماد اظہر پولیس چھاپے کے دوران بھاگنے میں کامیاب، دو ساتھی گرفتار
حماد اظہر کے دو ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا
ویب ڈٰیسک
|
24 Jan 2024
لاہور پولیس نے 9 مئی اور مختلف مقدمات میں مطلوب تحریک انصاف کے رہنما رہنما حماد اظہر کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئے اور پولیس کے ہاتھ نہ آئے۔
لاہور کے علاقے جعفریہ کالونی میں پولیس کو حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع ملی تو نفری نے چھاپا مارا اس دوران حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچایا تو وہ اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔
پولیس نے موقع سے حماد اظہر کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کا تعلق پی ٹی آئی سے بتایا جارہا ہے۔
Comments
0 comment