حماس نے اسرائیلی فوج کی خواتین یرغمالیوں کو رہا کردیا

حماس نے اسرائیلی فوج کی خواتین یرغمالیوں کو رہا کردیا

حماس نے 7 اکتوبر کے حملے میں چاروں کو یرغمال بنایا تھا
حماس نے اسرائیلی فوج کی خواتین یرغمالیوں کو رہا کردیا

ویب ڈیسک

|

25 Jan 2025

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے پیش نظر حماس نے یرغمالی بنائی گئی 4 اسرائیلی فوج کی خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا جبکہ جواب میں اسرائیل نے 200 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا۔

حماس نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا جس کے بعد وہ رفح کی جانب روانہ ہوئیں اور پھر وہاں سے اسرائیلی فوج کے ہیلی کاپٹر میں انہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں۔

اغوا کی گئی تمام خواتین سب ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں جنہیں 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت تحویل میں لیا، چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔

اُدھر اسرائیلی حکام نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 200 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!