احسن اقبال کے حق میں ہتکِ عزت کا فیصلہ، مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

احسن اقبال کے حق میں ہتکِ عزت کا فیصلہ، مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم دستیاب شواہد کی بنیاد پر 25 لاکھ روپے ہرجانہ مناسب قرار دیا گیا
احسن اقبال کے حق میں ہتکِ عزت کا فیصلہ، مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2026

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات عدالت میں ثابت نہیں ہو سکے۔ عدالت کے مطابق ان الزامات سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار متاثر ہوا، جس کے باعث ہتکِ عزت کا دعویٰ قابلِ قبول ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم دستیاب شواہد کی بنیاد پر 25 لاکھ روپے ہرجانہ مناسب قرار دیا گیا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مراد سعید نے نہ تو عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کیا اور نہ ہی اپنے الزامات کے حق میں کوئی قابلِ قبول ثبوت فراہم کیا۔

یہ مقدمہ 2019 میں مراد سعید کی ایک پریس کانفرنس کے بعد دائر کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے ملتان۔سکھر موٹروے منصوبے سے متعلق احسن اقبال پر مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!