احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار

احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار

واقعہ فیملی سے اہلکاروں کی تلخ کلامی پر پیش آیا، کسی شخصیت کی گاڑی پر فائرنگ نہیں ہوئی، پولیس کی تصدیق
احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار

Webdesk

|

20 Dec 2023

راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں احتساب عدالت کے جج کی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں مشکوک شخص نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سیکیورٹی حصار میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔

اس موقع پر مستعد اہلکاروں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لیا اور پھر اُسے تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت شایان ذوالفقار کے نام سے ہوئی جس ے تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیاہے۔ فائرنگ کے واقعے میں جج اور پولیس سکواڈ محفوظ رہا۔

راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والا لڑکا فیملی کے ہمراہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کررہا تھا، اسکواڈ کے عملے کے ساتھ اُس کی تلخ کلامی ہوئی جس پر اُس نے اتر کر ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ معاملہ فیملی کی ناراضی پر پیش آیا کسی اہم شخصیت کی گاڑی پر فائرنگ کا نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!