حیران کن طور پر خاور مانیکا نکاح کے بعد چھ سال تک خاموش رہے، تحریری فیصلہ

حیران کن طور پر خاور مانیکا نکاح کے بعد چھ سال تک خاموش رہے، تحریری فیصلہ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عمران اور بشری بی بی کو رہا کرنے کا حکم
حیران کن طور پر خاور مانیکا نکاح کے بعد چھ سال تک خاموش رہے، تحریری فیصلہ

ویب ڈیسک

|

13 Jul 2024

اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا حیران کن طور پر چھ سال تک خاموش رہے اور انہوں نے پرائیوٹ درخواست فائل کرنے کا حق خاموش رہ کر ختم کیا اور وہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے درمیان شادی فراڈ یا بدنیتی کی بنیاد پر نہیں تھی، خاور مانیکا کا مؤقف تھا کہ پہلا نکاح یکم جنوری 2018 اور دوسرا فروری 2018 میں ہوا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں سے کسی نے نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا نکاح نہیں ہوا تھا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ خاور مانیکا کا مؤقف تھا کہ دو نکاح کرنا بدنیتی پر مبنی اور فراڈ شادی تھی اور انہیں رجوع کے حق سے روکا گیا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اس طرح ان کے ساتھ فراڈ ہوا ہے ، تاہم جرح کے دوران خاور مانیکا نے مانا کہ شادی کے دوسرے دن انہیں معلوم ہو گیا تھا، حیران کن طور پر خاور مانیکا نے چھ برس بعد رجوع کے لیے کمپلینٹ فائل کی ، لہذا وہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!