جعفر ایکسپریس پر حملے کی ہدایت دینے والا کس ملک میں بیٹھا تھا؟

جعفر ایکسپریس پر حملے کی ہدایت دینے والا کس ملک میں بیٹھا تھا؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سب بتادیا
جعفر ایکسپریس پر حملے کی ہدایت دینے والا کس ملک میں بیٹھا تھا؟

ویب ڈیسک

|

13 Mar 2025

بلوچستان کے علاقے بولان میں ہونے والا حملہ کس کی ہدایت پر کیا گیا، اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے علاقے میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔  

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ آوروں نے افغانستان میں موجود دہشت گرد سرغنہ کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہ کر یہ حملہ کیا۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یرغمال بنائے گئے تمام مسافروں کو کامیابی سے بازیاب کروا لیا اور حملہ آوروں کے خلاف آپریشن مکمل کیا۔ اس آپریشن کے دوران تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔  

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور معصوم شہریوں اور بہادر فوجیوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔  

آئی ایس پی آر نے افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!