ججز کا خط، کابینہ نے ایگزیکٹو پر الزام کو مسترد کر کے نامناسب قرار دے دیا

ججز کا خط، کابینہ نے ایگزیکٹو پر الزام کو مسترد کر کے نامناسب قرار دے دیا

وفاقی کابینہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان جناب تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دے دیا
ججز کا خط، کابینہ نے ایگزیکٹو پر الزام کو مسترد کر کے نامناسب قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2024

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے ایگزیکٹو کی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دے دیا جبکہ کابینہ نے انکوائری کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی تجویز بھی دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ اعلامیے کے مطابق عزت مآب چیف جسٹس پاکستان کی وزیر اعظم سے ملاقات میں انکوائری کمیشن کی تشکیل تجویز ہوئی تھی۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ جج صاحبان کے خط پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے سابق چیف جسٹس پاکستان جناب تصدق حسین جیلانی کو انکوائری کمیشن کا سربراہ نامزد کردیا۔

وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی شرائط کار (ٹی اوآرز) کی بھی منظوری دی۔ ٹی۔او۔آرز کے مطابق انکوائری کمیشن معزز جج صاحبان کے خط میں عائد کردہ الزامات کی مکمل چھان بین کرے گا اور تعین کرے گا کہ یہ الزامات درست ہیں یا نہیں۔

اعلامیے کے مطابق انکوائری کمیشن اس بات کا تعین بھی کرے گا کہ کوئی اہلکار براہ راست مداخلت میں ملوث ہے یا نہیں جبکہ کمیشن اپنی تحقیق میں سامنے آنے والے حقائق کی بنیاد پر کسی ایجنسی، محکمے یا حکومتی ادارے کے خلاف کارروائی تجویز کرے گا۔

کمیشن کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ انکوائری کے دوران ضروری سمجھے تو کسی اور معاملے کی بھی جانچ کرسکے گا۔

کابینہ کے اجلاس نے معزز چھ جج صاحبان کے خط میں ایگزیکٹو کی مداخلت کے الزام کی نفی کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا اور متفقہ رائے دی کہ دستور پاکستان 1973 میں طے کردہ تین ریاستی اداروں میں اختیارات کی تقسیم کے اصول پرپختہ یقین رکھتے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عدلیہ کی آزادی اور دستوری اختیارات کے تقسیم کے اصول پر کامل یقین رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کابینہ کو اس خط کے بعد اپنے مشاورت اور چیف جسٹس پاکستان سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا۔

کابینہ نے وزیراعظم کے فیصلوں اور اب تک کے اقدامات کی مکمل توثیق و حمایت کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!