جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور

عدالت نے ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا
جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2024

انسدادِ دہشت گردی لاہور کی عدالت نے جناح ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار 20 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کی صمانتیں دینے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمان کو پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

ملزمان میں محمد یار ،الطاف محمود ،عمر زاہد ،محمد عارف سمیت 20 ملزمان شامل ہیں جن کے خلاف  تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!