جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، حکومت نے اور کیا اہم فیصلے کیے؟

جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، حکومت نے اور کیا اہم فیصلے کیے؟

وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی
جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی، حکومت نے اور کیا اہم فیصلے کیے؟

ویب ڈیسک

|

20 May 2025

 

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔  

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت اور پاک فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔  

وزیراعظم نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "معرکہ حق اور آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی پاکستان کی مضبوط دفاعی پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کی تمام تر سازشیں ہماری افواج کی بہادری کے سامنے ناکام ہوگئیں۔"  

کابینہ کے بیان کے مطابق، 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال حملہ کیا، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم، پاکستانی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا کردیا۔  

وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی۔

یہ اعزاز پاکستان کی تاریخ میں انتہائی کم فوجی افسران کو دیا گیا ہے۔   اس موقع پر وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیا۔  

حکومت نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی خدمات کو ان کی مدت ملازمت کے بعد بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ آپریشن بنیانِ مرصوص میں بہادری دکھانے والے فوجی افسران، جوانوں، شہدا اور عام شہریوں کو اعلیٰ سرکاری اعزازات سے نوازا جائے گا۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!