جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 11 خوارج ہلاک

Webdesk
|
24 Jun 2025
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑا آپریشن کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 11 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک جبکہ میجر معیز اور لانس نائیک جبران شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے 24 جون کو جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا۔ جس میں بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ جبکہ 7 خوارج زخمی ہو گئے۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دشمن کی پناہ گاہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پاک فوج کے دو جوان، میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔
میجر معیز عباس شہید ایک بہادر اور دلیر افسر کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے خوارج کے خلاف متعدد آپریشنز میں جرات و شجاعت کے جوہر دکھائے۔
علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
Comments
0 comment