جس دن پاکستان میں شریعت نافذ ہوگی خود آکر شہریت مانگوں گا، ذاکر نائیک
ذاکر نائیک کا سوال کا جواب
ویب ڈیسک
|
8 Oct 2024
معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ جس دن پاکستان میں قرآن و حدیث پر عمل اور شریعت نافذ ہوگی میں خود یہاں آکر شہریت مانگوں گا۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کراچی میں عوامی لیکچر کے موقع پر سوال جواب کے سیشن میں ایک نابینا لڑکے کے سوال کا جواب دیا جس میں اس نے مبلغ سے پوچھا تھا کہ کیا ذاکر نائیک پاکستان کی شہریت لیں گے۔
اس کے جواب میں ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ مجھے 15 ممالک نے شہریت کی پیش کش کر رکھی ہے، مگر جس دن پاکستان میں مکمل شریعت نافذ ہوئی میں انشاء اللہ خود آکر شہریت مانگوں گا۔
Comments
0 comment