جو کہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی اُنکا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

جو کہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی اُنکا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے ڈی جی کا اسلام آباد میں اسکول کے طلبا سے خطاب
جو کہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی اُنکا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک

|

17 May 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال کیا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے فوج اپنا کام نہیں کرتی کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں اپنی مادرِ تعلیمی کے دورے کے موقع پر طلبا سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے خطاب کیا۔

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ قومی سلامتی کے تحفظ کا فرض بہترین طریقے سے نبھایا ہے۔

انہوں نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا، "کچھ لوگ فوج کے کام پر سوال اٹھاتے تھے، لیکن آج میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا فوج نے اپنا فرض پورا کیا یا نہیں؟ ہم نے کبھی اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔"

فوجی ترجمان نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "کیا آپ ان لوگوں سے سوال نہیں کریں گے جو بلاوجہ فوج کے خلاف بات کرتے تھے؟ ہم نے اس ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔"

انہوں نے نوجوان نسل کے جوش و ولولے کو سراہتے ہوئے کہا، "آپ کی محبت اور حمایت دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ انتہائی روشن ہے۔"

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے کہا، "پاکستان میں جو دہشت گردی نظر آتی ہے، اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ جب عوام اور فوج اکٹھے ہو جائیں تو کوئی دہشت گرد اس ملک میں زندہ نہیں بچے گا۔"

انہوں نے ملک بھر کے اساتذہ کو پاک فوج کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معلمین قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!