جے یو آئی رہنما پر قاتلانہ حملہ
حافظ حمد اللہ کے محافظوں اور مسلح افراد کے درمیان پانچ منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا
ویب ڈیسک
|
7 Feb 2024
جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر ایک بار پھر حملہ ہوا تاہم محافظوں کی جوابی کارروائی میں وہ محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما کی گاڑی پر چمن میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کا سلسلہ پانچ منٹ تک جاری رہا۔
حافظ حمد اللہ کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور نہ صرف کارروائی میں کامیاب ہوئے بلکہ فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حافظ حمد اللہ حملے میں مکمل محفوظ رہے۔
Comments
0 comment