جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم اعلان

جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم اعلان

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، ٹکٹوں کی فروخت کے الزامات مسترد
جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کا پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم اعلان

ویب ڈیسک

|

10 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور معروف قانون دان بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ کی تقسیم کا مرحلہ چوبیس گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں سے متعلق پراسس کل تک مکمل ہو جائیگا اور ساتھ ہی پریس کانفرنس میں اعلان کر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت سے جیت ہوگی، اگر بانی پی ٹی آئی جیل میں ہی ہوئے تو پوسٹل بیلٹ کیلئے اپلائی کریں گے۔

بیرسٹر گوہر خان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نشان بلے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا،بلا پی ٹی آئی نہیں پاکستانی عوام اور ان کے حقوق کی نشانی ہے۔الیکشن کمیشن نے ہر مرحلہ پر روکنے کی کوشش کی۔ نشان نہ ملتا تو تمام سیٹوں سے الیکشن مشکوک ہوجاتے، آنے والا الیکشن کوئی بھی ہوتا نشان نہ ہونے سےکرپشن کا بازار لگ جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام قوانین میں کسی سیاسی پارٹی سے نشان لینے کا قانون نہیں ہے، ہم نے ایسے الیکشن کرائے اس طرح کسی پارٹی نے نہیں کرائے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل ٹکٹ کا اعلان کریں گے ملک کے ہر حلقہ میں امیدوار ہوگا۔ تمام ٹکٹ جو دستخط کرکے جاری کریں گے وہ میڈیا سے شیئر کر دیں گے، ٹکٹوں کیلئے پیسوں کے لین دین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں قائم ہیں، ٹکٹوں کا کل پکا فائنل ہے، یہ کام آج ہوجات مگر پرسوں مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تھی جبکہ کل پشاور ہائیکورٹ مصروف تھا آج ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کی سماعت کل ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عدالت سے ریلیف ملے گا اوپن ٹرائل ہوگا، سائفر کیس حکومت کے خلاف نہیں ہے، ملکی سلامتی کیلئے ہے، پوسٹل بیلٹ کیلئے ابھی اپلائی نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو بہت سارے کیسز میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!