خدیجہ شاہ کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

خدیجہ شاہ کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

میں الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہوں مگر حکومت ضمانت کی مخالفت کررہی ہے، خدیجہ
خدیجہ شاہ کا الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2023

سیاسی کارکن اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ کیس کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کے دوران خدیجہ شاہ نے جج سے کہا کہ 'میں اگلا الیکشن لڑنا چاہتی ہوں لیکن حکومت نے میری ضمانت کو چیلنج کیا ہے'۔

 عدالت میں پیش ہونے والے اعجاز چوہدری کے علاوہ یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی کے دیگر 40 کارکنوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں حصہ لیا، کیونکہ پولیس نے انہیں ذاتی طور پر پیش نہیں کیا۔

 خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل تک رسائی نہ ہونے کے بارے میں عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا، "مجھے پاور آف اٹارنی پر دستخط کرنے کے لیے اپنے وکیل سے ملنے کی ضرورت ہے۔"

 جج ابھر گل خان نے انہیں قید کے دوران وکیل تک رسائی کی ضمانت دی۔

 ڈاکٹر یاسمین نے جج سے استدعا کی کہ پولیس کو حکم جاری کیا جائے کہ انہیں عدالت میں پیش کریں۔

صحافی سیرل المیڈا نے خدیجہ شاہ کی آئندہ الیکشن لڑنے کی خواہش پر تبصرہ کیا اور لکھا کہ ’’کیا ہوگا اگر خدیجہ لاہور میں نواز کے خلاف الیکشن لڑیں'۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!