خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا

خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا

کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے علیحدگی کا اشارہ دے دیا

Webdesk

|

15 Dec 2024

کراچی: چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان و وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ناراض ہو کر حکومت چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو وزارتوں کا کبھی شوق نہیںرہا، اسی لیے ہم واحد جماعت ہیں جو حکومت میں رہتے ہوئے بھی وزارتیں چھوڑ دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کراچی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

 کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہیں، کراچی میں جو بلدیاتی انتخابات کروائے گئے وہ انتخابات نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سازش تھی جس میں جماعت اسلامی بھی برابر سے شریک رہی اسی لیے ہم نے اس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی کے تاجر  پورے پاکستان کو چلاتے ہیں اسی طرح کراچی کے تعلیمی اداروں کو بھی ان کی شراکت کی ضرورت ہے کیوں کہ یہیں سے کراچی اور پاکستان کا مستقبل نکلتا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے نمائندے نہیں ہیں، ان کی اپنی سوچ اور ہماری اپنی سوچ ہے، ہمارا حکومتوں کے ساتھ رہنے اور حکومتوں سے نکلنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا اسی لیے ہم جلد سے جلد ان تمام جامعات کے کیمپس کراچی میں کھولنا چاہتے ہیں جو کراچی میں موجود نہیں ہیں۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!