خان صاحب رمضان میں جیل سے باہر آجائیں گے، شیر افضل مروت

خان صاحب رمضان میں جیل سے باہر آجائیں گے، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو
خان صاحب رمضان میں جیل سے باہر آجائیں گے، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک

|

8 Mar 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ رمضان المبارک میں خان صاحب جیل سے باہر آجائیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہ کرانے پرجیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کردیں جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ رمضان میں تو خان صاحب باہر آجائیں گے، یہ درخواست غیر مؤثر کروانا چاہتے ہیں، شیرافضل مروت کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہےگونجنے لگے۔

جس دوران ایس پی جیل عدالت کو آگاہ کیا کہ 2 روز قبل اڈیالہ جیل کی بیک سائیڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا، دو افراد گرفتار ہوئے جس کی وجہ سے کل سارا دن سرچ آپریشن جاری رہا، سرچ آپریشن کی وجہ سے گزشتہ روز رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔

اس پر جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی خود لکھ کردیں گے کہ وہ کس کس سے ملاقات کریں گے، ان کے دیے گئے ناموں کے علاوہ کوئی ایس پی درخواست نہیں دے سکے گا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ہدایات کے ساتھ اگلے جمعہ تک ملتوی کردی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!