کراچی: موسم سرما کا تقریبا 90 فیصد حصہ گزرچکا، سردی میں کمی
آئندہ چند دنوں میں کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے
Webdesk
|
2 Feb 2026
کراچی: موسمِ سرما کا تقریبا 90 فیصد حصہ گزر چکا ہے جس کے باعث سردی میں نمایاں کمی آ گئی ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آئندہ چند دنوں میں کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت میں تدریج اضافہ ہو گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کاامکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات کم سے کم درجہ حرارت 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد ہے اور شمال سے ہوائیں 11کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
Comments
0 comment