کراچی، یلولائن بی آر ٹی منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی، یلولائن بی آر ٹی منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

چیف سیکریٹری سندھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا
کراچی، یلولائن بی آر ٹی منصوبے میں 6 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2026

کراچی کے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آنے پر چیف سیکریٹری سندھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن اور مالی قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے بعد متعلقہ افسران کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر کمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر طٰحہ عزیز کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یلو لائن منصوبے سے متعلق تمام دستاویزات طلب کر لی گئی ہیں تاکہ معاملے کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر پر قواعد کے برعکس پیشگی ادائیگیاں کرنے کا الزام ہے، جبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے کارروائی کے لیے چیف سیکریٹری کو خط بھی ارسال کیا ہے۔

تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آنے پر مزید اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!