کراچی کا موسم، محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا
Webdesk
|
29 Jan 2026
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ کے مطابق شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
جمعرات کو شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
(جمعہ) کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 70 فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔
جمعرات کی صبح حدِ نگاہ 4 کلومیٹر اور نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس سے شہریوں کو سرد اور خشک موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہلکے گرم کپڑے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment