کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

Webdesk

|

21 Jun 2024

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش کے باعث گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ سڑکوں پر ہونے والی پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوگئے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے، ہوائیں 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!