کراچی میں آج سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان
کراچی میں ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی چل رہی ہیں۔
Webdesk
|
30 Jun 2024
کراچی: شہر قائد میں آج بھی موسم گرم رہے گاجبکہ شام تک سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 10 بجے پارہ 35 اور نمی کا تناسب 63 تک ریکارڈ ہوا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
کراچی میں ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم آج تھر پارکر، عمر کوٹ اور بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
Comments
0 comment