کراچی میں بچوں کا اغوا، پولیس چیف نے تصدیق کردی

3 hours ago

کراچی میں بچوں کا اغوا، پولیس چیف نے تصدیق کردی

پولیس چیف نے مم چلانے کا اعلان
کراچی میں بچوں کا اغوا، پولیس چیف نے تصدیق کردی

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2025

کراچی پولیس چیف نے بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی

 کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی ، ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کو بنایا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزوز علی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر ، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔

 بنائی جانے والی ٹیم شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگائے گئی جبکہ پولیس ٹیم گرفتار ملزمان سے پیر آباد اور سعود آباد تھانے میں درج مقدمات کے بارے میں اچھی طرح سے پوچھ گچھ کریگی اور بچوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کیا جائے جبکہ بنائی گئی ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کو مدد کے لیے ٹیم میں شریک کر سکتی ہے جبکہ ٹیم کے سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے 3 فروری کو اپنی پیش رفت سے متعلق رپورٹ کراچی پولیس چیف کو بھی پیش کرینگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!