کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

Webdesk
|
15 Jun 2025
کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائوں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے، پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔
Comments
0 comment