کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

18 مارچ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی

Webdesk

|

16 Mar 2026

کراچی : مغربی ہواؤں کا سلسلہ (منگل) سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب شہر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق 18 مارچ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 مارچ کے دوران دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!