کراچی میں دکان پر 18 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والا رینجرز اہلکار نکلا، رقم برآمد

کراچی میں دکان پر 18 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والا رینجرز اہلکار نکلا، رقم برآمد

ملزم زاہد چھٹیوں پر تھا اور اُس نے وردی کا ناجائز استعمال کیا، محکمہ جاتی کارروائی شروع
کراچی میں دکان پر 18 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والا رینجرز اہلکار نکلا، رقم برآمد

ویب ڈیسک

|

20 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں پکوان سینٹر پر ڈکیتی کرنے والا شخص رینجرز کا ہی اہلکار نکلا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز کی وردی میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے ایک شخص کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہفتے کے روز گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ رینجرز کا اہلکار ہے اور اسے سرجانی ٹاؤن میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت زاہد ایک ماہ کی چھٹی پر تھا اور اُس نے سرکاری ادارے کی وردی کا ناجائز استعمال کیا۔

لوٹے جانے والے پکوان سینٹر کے مالک عادل جان نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ وہ ملزم کو جانتا ہے اور اس کا اس سے پیسوں پر جھگڑا تھا۔ رینجرز نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر 18 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کہا کہ ملزم اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی جبکہ پولیس کے بارے میں غلط بیانی کرنے اور واقعے کے مکمل حقائق کو ظاہر نہ کرنے پر متاثرہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 19 جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق ایک مسلح ڈاکو، جس نے شناخت چھپانے کے لیے سرجیکل ماسک پہنا ہوا تھا، گلشن اقبال 13 ڈی کے علاقے میں واقع پکوان سینٹر میں داخل ہوا اور بندوق کی نوک پر موبائل فون اور 18 لاکھ روپے نقدی سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!