کراچی میں گرمی کی شدید شدت برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدید شدت برقرار رہنے کا امکان

کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری محسوس ہوگا
کراچی میں گرمی کی شدید شدت برقرار رہنے کا امکان

Webdesk

|

6 May 2024

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا جب کہ آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں بنا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور اگر جانا ہو تو سر ڈھانپے کا بندوبست کر کے نکلیں۔

اسی کے ساتھ پانی اور نمکول کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!