کراچی میں اکتوبر کی گرم ترین راتیں، 57 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
کراچی میں 1967 میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
Webdesk
|
1 Nov 2024
کراچی: کراچی کی رواں سال اکتوبر کی راتیں شہر کی موسمیاتی تاریخ کی گرم ترین راتیں رہیں۔
اکتوبر میں شہرِ قائد کے کم سے کم اوسط درجہ حرارت کا 57 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 1967 میں کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.6 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ شہر کا کم سے کم اوسط درجہ حرارت 30.9 ڈگری رہا۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ یہاں 57 سال بعد کم سے کم اوسط درجہ حرارت 0.3 ڈگری زائد رہا۔
شہرِ قائد کے رات کے کم سے کم درجہ حرارت کا 1 سال کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
رواں سال اکتوبر میں رات کا درجہ حرارت 26.3 ڈگری ریکارڈ ہوا، جبکہ اکتوبر 2023 میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس سال اکتوبر کا کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری زائد رہا۔
Comments
0 comment