کراچی میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر زور دار دھماکا

کراچی میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر زور دار دھماکا

دھماکا خیز مواد شاپنگ بیگ میں تھا، آواز صدر اور اطراف کے علاقوں میں سنی گئی
کراچی میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر زور دار دھماکا

Webdesk

|

2 Feb 2024

شہر قائد میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں پاسپورٹ آفس کے قریب الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اور نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا خیز مواد شاپنگ بیگ میں تھا جو الیکشن کمیشن آفس کی دیوار کے ساتھ کسی نے رکھا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی آواز صدر اور اطراف میں سنی گئی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا البتہ دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!