کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر پابندیاں عائد

کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر پابندیاں عائد

کمشنر کراچی نے 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
کراچی میں نیو ایئر نائٹ پر پابندیاں عائد

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2023

 سال نو پر کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 کا نافذ کردی۔

 کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کر دی،جو یکم جنوری تک نافذ رہے گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہوگی۔

دوسری طرف سال نو پر شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں اور ہر ٹیم کو الکوحل انہلر ڈیوائس فراہم کر دی گئی ہے۔

ڈی ایس پی غیاث احمد کے مطابق شراب پی کرگاڑی چلانے سے کئی حادثات ہوتے ہیں، مشکوک کار کو روک کر تمام افراد کا الکوحل ٹیسٹ کیا جائے گا، اور کار میں موجود جس شخص نے شراب پی ہو قانونی کارروائی ہوگی۔

انھوں نے کہا ٹریفک پولیس کی ہر ٹیم کے ساتھ متعلقہ تھانے کے اہلکار ہوں گے، شراب پینے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور گاڑی ضبط کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!