کراچی میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے)نے موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی
کراچی میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ

Webdesk

|

26 Jun 2025

کراچی: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کراچی میں طوفانی بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ڈی ایم اے)نے موسم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ، جس میں کہا ہے کہ 25 جون تا 1 جولائی آندھی، طوفان اور بارش کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، گلگت،اسکردو، سوات سمیت کئی شہر متاثر ہوسکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ کمزور تعمیرات متاثر ہوسکتی ہیں۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ گاڑیاں محفوظ مقامات پرپارک کریں اور احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کیساتھ کراچی میں بارش متوقع ہے تاہم مون سون کا پہلا اسپیل 2 جولائی تک بادل برسائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!