کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تیکنیکی خرابی محسوس ہوئی
کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ

Webdesk

|

27 Jun 2025

کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تیکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر سعودی ایئر کی پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 218 مسافر سوار تھے۔سعودی ایئر کے طیارے میں اچانک انجن میں آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے سعودی ایئر کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے 25 ایل کو خالی کروا کر سعودی ایئر کے طیارے کو لینڈ کروایا۔سعودی ایئر کے طیارے کی انسپکشن کے لیے فوری انجینئرنگ ٹیم کو طلب کر لیا گیا۔

 ہنگامی لینڈنگ کے متعلق سول ایوی ایشن کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق تمام مسافر بحفاظت آف لوڈ کر دیے گئے اور ابتدائی معائنے میں انجن میں کوئی خرابی ظاہر نہیں ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!