کراچی والوں کیلیے بری خبر، 1 لاکھ روپے ٹریفک جرمانہ ہوگا

کراچی والوں کیلیے بری خبر، 1 لاکھ روپے ٹریفک جرمانہ ہوگا

موٹرسائیکل سوار کا 25 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا
کراچی والوں کیلیے بری خبر، 1 لاکھ روپے ٹریفک جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک

|

8 Jun 2025

کراچی: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین میں بڑی ترمیم کرتے ہوئے رانگ سائیڈ ڈرائیونگ سمیت متعدد ٹریفک خلاف ورزیوں کے لیے بھاری جرمانے مقرر کر دیے ہیں۔

سندھ حکومت نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلیے نئے جرمانوں کی سزا تجویز کی ہے۔

رانگ سائیڈ ڈرائیونگ پر  نجی گاڑی پر 1 لاکھ روپے، سرکاری گاڑی پر 2 لاکھ روپے، موٹر سائیکل پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر گاڑی چلانے پر 50 ہزار، موٹر سائیکل سوار پر 25 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

موٹرسائیکل کی ون ویلنگ پر پہلی بار ایک لاکھ روپے جبکہ دوسری بار  2 سے 3 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق تمام چالانز ایس ایم ایس کے ذریعے گھر کے پتے پر بھیجے جائیں گے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے چار سیٹ والے رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے  بھاری گاڑیوں، مال بردار گاڑیوں میں 5 کیمرے لازمی جبکہ واٹر ٹینکر اور ڈمپر میں ٹریکر سنسر ضروری قرار دے دیے ہیں۔

سندھ کے وزیر قانون عمر سومرو نے کہا کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے قوانین کا مقصد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنا اور شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ ترامیم سندھ موٹر وہیکلز ایکٹ میں کی گئی ہیں اور فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!