کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار

کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار

ٹرین کو اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا، بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار

Webdesk

|

13 Oct 2024

حیدرآباد: حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہی ریلوے یارڈ میں حادثہ پیش آیا، بوگیاں ٹریک سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے کے بعد تکنیکی عملہ پہنچ گیا، بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام شروع کیا۔بوگیاں ٹریک سے اترنے سے اپ اور ڈاون ٹریک کی ریلوے ٹریفک معطل رہا۔

بعد ازاں کراچی ایکسپریس کی پٹری سے اترنے والی دو بوگیوں کو الگ کر کے اپ ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔جس کے بعد مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں چل پڑیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!