کراچی یونیورسٹی کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

کراچی یونیورسٹی کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

گورنرسندھ و چانسلر جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش کی تھی۔
کراچی یونیورسٹی کی ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

Webdesk

|

8 Oct 2024

کراچی: جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منگل کے روزمنعقد ہونے والے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں ملائیشیا سے آنے  والے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی میں ڈاکٹرآف فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی روشنی میں بلایا گیا تھا۔

گورنرسندھ و چانسلر جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش کی تھی۔

قبل ازیں رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی و رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی والدہ اور ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے گورننگ باڈی کے سابق رکن ڈاکٹر انورنسیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!