کارساز حادثہ، عدالت نے نتاشہ دانش کو بری کردیا

کارساز حادثہ، عدالت نے نتاشہ دانش کو بری کردیا

نتاشہ دانش کو صلح نامے کی بنیاد پر عدالت نے رہا کیا ہے
کارساز حادثہ، عدالت نے نتاشہ دانش کو بری کردیا

ویب ڈیسک

|

31 Oct 2024

عدالت نے کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی مرکزی ملزمہ نتاشہ دانش کو بری کردیا۔

عدالت نے کارساز کے مقام پر باپ اور بیٹی کو کچلنے والی ملزمہ کو متوفین کے اہل خانہ سے صلح نامے کی بنیاد پر بری کیا۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل ملزمہ کو متوفین کے اہل خانہ نے صلح نامے کے بعد معاف کیا تھا۔ اطلاعات تھیں کہ فریقین کے درمیان دیت کی رقم کے تحت صلح نامہ ہوا جبکہ اہل خانہ نے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی دیت کی رقم یا معاہدہ نہیں کیا بلکہ خالصتا اللہ کی رضا کیلیے معاف کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!