کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، فیلڈ مارشل

کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، فیلڈ مارشل

ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، عاصم منیر
کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، فیلڈ مارشل

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2025

 چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا،ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی سی ایم ایچ بنوں میں زیر علاج زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیابھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جرات و بہادری کو سراہا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور پاکستان سے دہشتگردی کے ہر شکل و صورت کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث ہر سہولت کار، مددگار اور مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا چاہے وہ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو۔خطے میں دہشتگردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، اور ملک کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے خیبرپختونخوا پولیس سمیت سول قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ک متعلقہ سرکاری ادارے وہ اس ضمن میں فوری اقدامات کریں پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت اور استعداد میں اضافے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔آرمی چیف کے کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!