کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شرجیل میمن

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شرجیل میمن

منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کریں
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، شرجیل میمن

Webdesk

|

15 Feb 2026

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم جماعت اسلامی کو بھی اپنے طرزِ عمل پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منعم ظفر کون ہوتے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کریں، جماعت اسلامی کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا کہ ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایاجماعت اسلامی پاکستان کے کارکنوں نے مبینہ طور پر ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سندھ اسمبلی کے اندر گھسنے کی بھی کوشش کی گئی۔

مشتعل کارکنان نے ریڈ زون کے علاقے میں پتھرا ئوکیا، جبکہ پولیس اور انتظامیہ صورتحال کے دوران مسلسل رابطے میں تھیں۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ جماعت اسلامی کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کریں لیکن ریڈ زون میں داخل نہ ہوں۔ ان کے مطابق سڑکیں بند ہونے سے عام شہری شدید متاثر ہوتا ہے اور روزمرہ زندگی مفلوج ہو جاتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کبھی شارع فیصل بلاک کر دی جاتی ہے اور کبھی اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جاتی ہے، جس سے شہر میں افراتفری پھیلتی ہے۔

موجودہ صورتحال میں جماعت اسلامی انتشار کی سیاست کر رہی ہے اور کراچی کے آٹھ ٹانز بری طرح متاثر ہوئے ہیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!