کور کمانڈر لاہور آفس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے 10 کارکنان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
عدالت نے دس ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
ویب ڈیسک
|
8 May 2024
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی کو لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے الزام میں گرفتار 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔
عدالت نے فی کس ایک لاکھ روپے کے عوض ملزمان کی ضمانت منظور کی۔
جن ملزمان کی ضمانت منظور ہوئی اُن میں خالد اقبال، محمد ریاض، سید مظہر حسین، محمد نعیم، ندیم علی، رانا اسلام، تںویر احمد سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں کے خلاف سانحہ نو مئی کے بعد تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments
0 comment