کوئٹہ میں درج مقدمے میں خدیجہ شاہ بری، عدالت کا فوری رہائی کا حکم

کوئٹہ میں درج مقدمے میں خدیجہ شاہ بری، عدالت کا فوری رہائی کا حکم

عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
کوئٹہ میں درج مقدمے میں خدیجہ شاہ بری، عدالت کا فوری رہائی کا حکم

Webdesk

|

28 Dec 2023

کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی حامی اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں خدیجہ شاہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی۔

پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے اور تفتیشی افسر سے استفسار کے بعد خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل خدیجہ شاہ کو لاہور سے کوئٹہ راہداری ریمانڈ پر منتقل کیا گیا تھا، اُن کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج تھا جسے آج جرم ثابت نہ ہونے پر ختم اور اُن کی رہائی کا حکم دیا گیا۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر خدیجہ شاہ کے والد اور اہل خانہ بھی موجود تھے، عدالتی حکم کے بعد اب خدیجہ شاہ اہل وعیال کے ہمراہ لاہور روانہ ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر مریم نواز کے مدمقابل حصہ لے رہی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!