کے الیکٹرک کی بجلی فروخت میں نمایاں کمی کا انکشاف

کے الیکٹرک کی بجلی فروخت میں نمایاں کمی کا انکشاف

یہ انکشاف نیپرا کے رکن نے اپنے خط میں کیا ہے
کے الیکٹرک کی بجلی فروخت میں نمایاں کمی کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2025

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ممبر ٹیکنیکل رفیق احمد شیخ نے کے الیکٹرک (K-Electric) کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر اضافی نوٹ لکھتے ہوئے ادارے کی کارکردگی اور صنعتی طلب میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی سالانہ فروخت میں 6.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ صنعتی فروخت دسمبر 2023 کے مقابلے میں نومبر 2024 میں 9.7 فیصد کم رہی۔  

رفیق احمد شیخ نے نوٹ میں کہا کہ صنعتی طلب میں کمی کے حوالے سے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں کے الیکٹرک نے اپنے پاور پلانٹ سے 19 فیصد بجلی پیدا کی، جبکہ آئی پی پیز (آئیندھنی پاور پلانٹس) سے 7 فیصد اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) سے 74 فیصد بجلی حاصل کی۔  

انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ کے الیکٹرک کی اپنی پیداواری لاگت فی یونٹ 18 روپے 63 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے نوٹ میں کہا کہ این ٹی ڈی سی اور آئی پی پیز کی پیداواری لاگت میں نمایاں فرق ہے، اور دونوں کے درمیان انٹر کنیکشن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔  

رفیق احمد شیخ نے کہا کہ این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہم آہنگی سے مجموعی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کی کے الیکٹرک کے لیے پاور ڈراول کی صلاحیت 16 ہزار میگاواٹ ہے، لیکن دسمبر میں کے الیکٹرک نے صرف 985 میگاواٹ بجلی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے دوران دستیاب پاور کو کم استعمال کیا گیا، جو تشویشناک ہے۔  

نیپرا کے ممبر ٹیکنیکل نے نوٹ میں کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے آر ایل این جی (رگاسفائیڈ لیفکیڈ نیچرل گیس) کی خریداری اور پیداوار کے منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو کسی بھی نئے معائدے سے پہلے دستیاب وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔  

رفیق احمد شیخ نے این ٹی ڈی سی کو بھی سسٹم آپریٹر کے طور پر جامع مطالعات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کو ایف سی اے (فیول چارج ایڈجسٹمنٹ) سماعتوں کے دوران اپنا جائزہ پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے این ٹی ڈی سی کو کے ٹو اور کے تھری ٹرانسمیشن لائنز کی تکمیل کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا، تاکہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!