کے پی کے میں سکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک

کے پی کے میں سکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز 28 اور 29 جولائی کو کیے گئے۔
کے پی کے میں سکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد ہلاک

Webdesk

|

29 Jul 2024

مہمند: پاک فوج کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز 28 اور 29 جولائی کو کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا جس میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد قاری سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

مہمند میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا اوراسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار ابرار حسین شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے دوسری کارروائی خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان میں کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آپریشن میں فتنہ الخوارج کا دہشت گرد صفت اللہ عرف ملا منصور ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد صفت اللہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، وہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش حملے کی سہولت کاری اور علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

پاک فوج کی جانب سے تیسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی اور فتنہ الخوارج کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!