کے پی میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، افسران کی گاڑی کا دروازہ کھولنے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
|
28 May 2025
خیبرپختونخوا میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلیے سرکاری ادارے کے افسران کے لیے دروازے کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وی آئی پی اور بدعنوانی کے کلچر کے خاتمے کے حوالے سے محکمہ صحت نے مراسلہ جاری کردیا جس میں سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع پلان جاری کیا ہے۔ انسداد بدعنوانی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے مطابق، تمام محکموں کو دیانتداری، شفافیت اور کارکردگی کو فروغ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
توانائی کے تحفظ کے لیے ہدایات
تمام دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز صبح 11:00 بجے سے پہلے نہیں چلائے جائیں گے۔
افسران چھٹی کے وقت تمام بجلی کے آلات بند کریں گے۔
سرکاری دستاویزات کا پرنٹ کاغذ کے دونوں اطراف نکالا جائے گا۔
شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدامات
دفاتر کے دروازے کھلے رکھے جائیں گے تاکہ شفاف ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔
سپورٹنگ اسٹاف کسی بھی افسر کے لیے دروازہ نہیں کھولے گا، جبکہ ڈرائیورز کو افسران کے لیے گاڑی کا دروازہ ھولنے سے منع کیا گیا ہے تاکہ "VIP کلچر" ختم ہو۔
تمام سرکاری عملہ کو وقت کی سختی سے پابندی کرنی ہوگی۔
افسران اور اہلکاروں سے بدعنوانی کے خلاف حلف لیا جائے گا اور اخلاقی اقدار کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
حکومت نے بدعنوانی کے خلاف "زیرو ٹالرنس" پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدامات نہ صرف شفاف حکومتی نظام کو فروغ دیں گے بلکہ عوامی وسائل کے بہتر استعمال کو بھی یقینی بنائیں گے۔
Comments
0 comment