لاہور ہائیکورٹ، مریم نواز، خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں مسترد

لاہور ہائیکورٹ، مریم نواز، خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے درخواستیں مسترد کر کے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی
لاہور ہائیکورٹ، مریم نواز، خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے نتائج کیخلاف درخواستیں مسترد

آفتاب مہمند

|

12 Feb 2024

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے سلمان اکرام راجہ کی جانب سے انتخابی نتائج میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز، عطا تارڑ، عون چوہدری، علیم خان اور خواجہ آصف سمیت 18 حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!