لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو 9 مئی کیس میں بری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو 9 مئی کیس میں بری کردیا

جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو 9 مئی کیس میں بری کردیا

Webdesk

|

10 Jul 2024

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو 9 مئی سے متعلق ایک کیس میں بری کردیا۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دورکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔

پی ٹی آئی کی رہنماء کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر کئی شہروں میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج کیے گئے۔

کئی عدالتوں نے متعدد کیسز میں ان کی ضمانت منظور کی اور رہا بھی کیا تاہم ہر بار جیل یا عدالت سے باہر نکلتے ہی انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جھوٹے مقدمات سے اب مجھے پریشانی نہیں ہو رہی، جتنے مرضی مقدمات بنائیں اتنے ہی یہ بے نقاب ہونگے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!