لکی مروت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل

لکی مروت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل

نامعلوم افراد نے دو بھائیوں کے پورے خاندان کو قتل کردیا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل
لکی مروت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل

آفتاب مہمند

|

10 Jan 2024

لکی مروت میں گھر سے خاندان کے 11 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مقتولین کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا

ابتدائی رپورٹ کے مطابق تختی خیل گاؤں کے پاس کھیتوں میں دو بھائیوں کے گھر میں قتل کی واردات ہوئی ہے جس میں اب تک کی تحقیقات کے مطابق علمبردار اور تابعدار نامی دو بھائیوں کے ساتھ جڑے ہوئے گھروں میں کسی نے سر پر وار کر کے سوئے ہوئے افراد کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

مقتولین میں دونوں بھائی ان کی بیویاں جبکہ 6 بچے اور ایک بھانجا شامل ہیں۔ پولیس نے تمام لاشوں کو کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرک ہیڈ کواٹر اسپتال لکی مروت منتقل کیا۔

پولیس تحقیقات اور اہل علاقے کے مطابق کہ علمبدار کی بیٹی کا سسر کچھ روز قبل ان کے گھر آیا تھا جو ان کے ساتھ مقیم تھا جبکہ گھر میں ایک بستر بھی خالی ملا ہے جس سے لگتا ہے مقتولین کے علاوہ بھی ایک شخص یہاں موجود تھا جس نے ایک گھر میں واردات کی جبکہ دوسرے گھر جانے کے لئے دیوار سے سیڑھی استعمال کی گئی۔

 ڈی پی او طارق حیبب نے اس حوالے سے کہا کہ متاثرہ خاندان کے 4 بچے مدرسے میں زیر تعلیم ہونے کی وجہ سے گھر سے باہر تھے اس لئے وہ محفوظ رہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعہ دو روز قبل کا ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!