لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کے کاغذات نامزدگی منظور
شفقت محمود کے بھی این اے 128 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے
ویب ڈیسک
|
30 Dec 2023
پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر لطیف کھوسہ اور رہنما سلمان اکرم راجہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسر نے اسکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نامور وکیل لطیف کھوسہ ، اُن کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
اس کے علاوہ این اے 128 سے تحریک انصاف کے سلمان اکرم راجہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جبکہ شفقت محمود کے بھی این اے 128 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت ریٹرننگ افسران کو تیس دسمبر تک اسکروٹنی مکمل کرنے کے بعد کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کرنا تھا۔ اب اس فیصلے کے خلاف ایپلٹ کورٹ میں 13 جنوری تک عائد کی جائے گی، جس پر ہائیکورٹس کے ججز فیصلہ سنائیں گے۔
Comments
0 comment