لیہ: ہیڈ نرس سے گینگ ریپ کے ملزمان گرفتار

لیہ: ہیڈ نرس سے گینگ ریپ کے ملزمان گرفتار

ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور ہیڈ نرس کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا
لیہ: ہیڈ نرس سے گینگ ریپ کے ملزمان گرفتار

Webdesk

|

6 Mar 2024

لاہور: پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ 

ذرائع کے مطابق ہیڈ نرس سے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان فیاض، منظور حسین اور عمران کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی اور ہیڈ نرس کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان متاثرہ خاتون کے گھر لیہ پہنچے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!